چیف انجینئر سکھر بیراج کی تردید

31

سکھر (نمائندہ جسارت)چیف انجینئر سکھر بیراج منصور احمد میمن نے سکھر بیراج کی بندش سے متعلق میڈیا بشمول سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیراج کی مرمت کے کام کے باعث سڑک 8 ماہ تک بند رہنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سکھر بیراج روڈ کی بندش سے متعلق خبریں جعلی ہیں۔ بیراج انتظامیہ نے ایسا کوئی اعلان یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں۔