حرمت رسول واستحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد19نومبر کو ہوگا، اہلسنّت والجماعت

57

کنری( نمائندہ جسارت)کنری میں 19 نومبر کو عظیم الشان حرمت رسول واستحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،کانفرنس کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اہلسنّت والجماعت کے زیر اہتمام 19 نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء کنری کے اللہ والا چوک پر ایک عظیم الشان حرمت رسول واستحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا کیا ہے۔