بچیوں سے زیادتی کے الزامات لگا کر لاہور کو فساد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: عظمی بخاری

172
two provincial governments badly

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ریپ واقعے پر کل سے گندی اور گھنائونی سازش ہو رہی ہے، بچیوں سے زیادتی کے الزامات لگا کر لاہور کو فساد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو کرغستان میں بھی بچیوں سے ریپ کروا دیے تھے،یہ لوگ ریپ کا نام اتنی آسانی سے لیتے ہیں کیا یہ کوئی مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو نام بتایا گیا اس نام کی تین بچیاں تھیں اور تینوں سے معلوم کیا گیا لیکن ان کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، پھر جس گارڈ کا نام لیا اسے بھی گرفتار کر لیا گیا، جس اسپتال کا کہا گیا وہاں جا کر سارا ریکارڈ دیکھا وہاں بھی ایسا کچھ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد بچیوں نے احتجاج کیا ،انہوں نے اپنے اسکولوں سے چند بچے اکٹھے کیے ہیں اور احتجاج کروا رہے ہیں، بغیر ثبوت کے کیمپس سیل کر دیا گیا ،بچی سامنے آجائے تو ہر قسم کی کارروائی کرنے کو تیار ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ آپ بچیوں پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں، ان بچیوں نے بعد میں اس معاشرے میں جینا ہے ،ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کسی بچی کا پردہ رہنے دیں، اگر والدین بات نہیں کرنا چاہتے تو ہاوس یا سوشل میڈیا پر تماشا نہ بنائیں۔