حکومت نے شرط مان لی ،پی ٹی آئی نے آج احتجاج کی کال واپس لے لی

64

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج کا احتجاج مؤخر کر دیا۔جیو نیوز کی ایک ر پورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نے کہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔حکومت نے آج کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی شرط مان لی‘ ڈاکٹرز آج عمران کا معائنہ کریں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آج کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے تحریک انصاف کی شرط مان لی ہے۔ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے تیار ہے اور ڈاکٹرز آج صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز آج صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو بھی ملنے کی اجازت دے دی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج آج صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے۔