’ژیاو شیاوچن فان‘ ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر مقرر

44

اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ژیاو شیاوچن فان کو پاکستان کیلیے کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان ریزیڈنٹ مشن میں اپنے عہدے کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بطور کنٹری ڈائریکٹر وہ پاکستان میں بینک کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کریں گی، جن میں ملک کی شراکت داری کی حکمت عملی پر عملدرآمد بھی شامل ہے، جس کا مقصد اقتصادی ترقی میں اضافہ کو تیز کرنا، اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ وہ 2026ء سے 2030ء کے عرصے پر محیط نئی شراکت داری کی حکمت عملی کیلیے مشاورت کی قیادت بھی کریں گی۔ پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے ایک بیان میں ژیاو شیاوچن فان نے کہاہے کہ پاکستان واپس آ کرانہیں خوشی ہوئی ہے، ہم ایشیائی ترقیاتی بینک کی حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دینے کیلیے پرعزم ہیں۔