اسپیئرپارٹس تاجر کا قتل شہر کے امن کے خلاف سازش ہے،ماسپیڈا

77

کراچی (کامرس رپو رٹر)آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اور ڈیلرز ایسوسی ایشن (ماسپیڈا)کے چیئرمین سہیل عثمان،سینئروائس چیئرمین وقار احمدشیخ ،وائس چیئرمین اعجاز عثمان،ماسپیڈا کے لیڈران فیصل خلیل اور ریحان حنیف نے نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل پارٹس مارکیٹ کے معروف تاجر آصف ابراہیم کے بیہمانہ اور وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں۔ماسپیڈا کے عہدیداران اور رہنما?ں نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم، لوٹ ماراورقتل وغارتگری کی وارداتیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں درست طور پر ادا کریں تو شہر میں ایک بار پھر امن وامان برقرارہوسکتا ہے۔