ناظم آباد ٹائون کے زیر انتظام آئی اون پارک میں گرینڈ فن گالہ

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاوئون سید محمد مظفرکی جانب سے آئی اون پارک میں گرینڈ فن گالہ کا انعقاد، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرضلع وسطی طحہ سلیم کی شرکت، اسکول کے بچوں میں مفت تدریسی نصاب کی تقسیم، نعت خوانی اور تقریری مقابلے، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد ٹائون کی جانب سے فن گالہ میں ناظم آباد ٹائون کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے 2500 طلبا و طالبات کو مفت تدریسی نصاب اور بیگز تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طٰہٰ سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائون کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر تعلیم کی تعلیمی ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، سرکاری اسکولوں میں جدیدعلوم کو متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اپنے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا، چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفرنے کہا کہ تقریب کا بنیادی مقصد تدریسی کتب کی تقسیم اور بچوں کے والدین سے ملاقات ہے، محکمہ تعلیم ہماری توجہ کا خاص مرکز ہے، معیاری تعلیم کے ساتھ طلبا و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن، وائس چیئرمین نعمان صدیقی ودیگر بھی موجود تھے۔