اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک)سابق صدرسپریم کورٹ بارعابد زبیری نے کہا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔دنیا نیوزکیپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عابد زبیری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے تمام قیدیوں سے ملاقات پرپابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کیاندھیرے میں یہ ترامیم پاس کرنا چاہتے تھے، وکلا ترامیم کیخلاف متحد ہے، آئینی ترمیم سے پوری عدالت کوہی لپیٹا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق صدر سپریم کورٹ بار کا مزید کہنا تھا کہ یہ آئینی عدالت قائم کرکے عدلیہ کوکنٹرول کرنا چاہتے۔