لاہور :موسم سرما کیلیے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے

56

لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسم سرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔اس حوالے سے ا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سکول صبح 8بج کر 45منٹ پرلگیں گے،چھٹی 2 بج کر 45منٹ پر ہوا کرے گی،جمعہ کے روز چھٹی دوپہر پونے ایک بجے ہوگی۔اسی طرح ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ کو روزانہ 12 بج کر 45منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی۔