ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

76

اسلام آباد: ملک میں ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے مہلت 31 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔

واضح رہے کہ تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور ٹیکس دہندگان کی درخواستوں کے علاوہ  بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر ایف بی آر نے انکم ٹیکس  گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ انکم گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کی گئی۔