ایس سی او میں شریک ممالک کے رہنما ہمارے مہمان ہیں، رہنما پی ٹی آئی

91
The government is going to spoil

اسلام آ باد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا  ہے کہ ایس سی او میں شریک ممالک کے رہنما ہمارے مہمان ہیں، تحریک انصاف ایس سی او کے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے، تمام ممالک کے رہنماوں سے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ  پی ٹی آئی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کے باعث احتجاج کی مشروط کال دی، ڈاکٹر کو کم از کم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ  ڈاکٹر جاکر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے تو کوئی قیامت نہ آتی؟ بانی سے متعلق لاحق تشویش پر اگر حکومت ملاقات کروادیتی تو کون سی بڑی بات تھی؟