پشاور:پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتجاج عمران خان سے ملاقات پر ہی مؤخر کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہوزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی صدارت میں پارٹی کا پارلیمانی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ ہوا کہ بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر ہی احتجاج کو مؤخر کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کروا دی جائے تو احتجاج کا فیصلہ مؤخر کیا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا اجلاس میں اسلام آابد احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کو کل (منگل) دوپہر بارہ بجے صوابی طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کرنے کی تیاریاں کررہی ہے اور پارٹی قیادت کی جانب سے تمام ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کے ہدایت کی گئی ہے۔