چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

159
Signing of MoUs in various fields

اسلام آباد: چین اور پاکستان کے درمیاں مختلف شعبوں کے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان اطلاعات اورمواصلات کےشعبوں میں تعاون، آبی وسائل کےشعبےمیں بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ سی پیک کےتحت گوادر پر 7ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کےاجلاس کےنکات،دونوں ممالک کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی سےمتعلق دستاویز اور اسمارٹ کلاس رومز کے حوالے سےدستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

چین اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں دونوں ملکوں کےدرمیان سلامتی کےشعبےمیں تعاون بڑھانےکی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ تقریب کے دوران پاکستان اورچین کےوزرائےاعظم نےگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی کیانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔ گوادرعلاقائی ترقی کا محورہونےکے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کےلیےچین اپنا کردارادا کرتا رہےگا، پاکستان کےعوام کی خوشحالی ہمارےدل کےبہت قریب ہے، دونوں ملکوں کی تذویراتی شراکت داری وقت کےساتھ گہری ہورہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین نےصنعت،زراعت،تجارت کےشعبےمیں متعدد مفاہمتی یادداشتوں کاتبادلہ کیا ہے، دوطرفہ معاہدے دونوں دوست ملکوں کےدرمیان نئےباب کا اضافہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی کےلیےچین کےپختہ عزم کےمعترف ہیں، معاشی ترقی کےایجنڈے کوآگے بڑھانےمیں چین نےنمایاں کردار ادا کیا، گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا مظہرہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ سی پیک کے گلدستےمیں ایک اور پھول کا اضافہ ہے، منصوبے کی تکمیل کے لیے دونوں ملکوں کے انجینئرز اور ورکرز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔