مرغیوں میں خطرناک وبا: ویکسین کی عدم دستیابی پر پولٹری مالکا ن پریشان

202

احمدپور: مرغیوں میں خطرناک بیماری دوبارہ پھیلنے لگی، ایک ٹرک مرغیوں سے مرا ہوا سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہواہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرغیوں کی جان لیوا بیماری رانی کھیت پولٹری فارموں میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگی،  پولٹری فارم مالکان کو اس حوالے سے کافی پریشان نظر آرہے ہیں، بیماری پھیلنے کے بعد بڑی تعداد میں مرغیاں مرنا شروع ہوگئیں ہیں۔

پولٹری مالکان نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ویکسین نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں، مرغیوں میں نزلہ زکام کے ساتھ رانی کھیت کی وبا پھیلی چکی ہے ہماری مرغیاں بیمار ہو رہی ہیں، ہمیں ویکسین نہیں مل رہی اگر ویکسین مل جائے تو ہمارے لیے آسانی ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں، جس میں ٹرک اندر مری ہوئی مرغیاں بھری ہوئی ہیں، عوام نے ٹرک کو روکا تو ٹرک ڈرائیور بھاگ کر فرار ہوگیا، ایسے میں عوام کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں مری ہوئی مرغیاں فاسٹ فوڈ آئٹم میں بنا کر پیش کرتے ہیں، جس میں میکڈونلڈ اور کے ایف سی پیش پیش ہیں۔

واضح رہے اس وقت ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔