کراچی :متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
یواے ای کیٹرمینل ہولڈنگ گروپ کے ایم ڈی نے تحریری طور پر وزارت ہوا بازی سے رابطہ کیا،یو اے ای کے ایک اورگروپ اور ترکیہ کی پرائیویٹ کمپنی نے بھی ائیرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی دکھائی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرمینل ہولڈنگ گروپ کاایڈی پورٹس کوتیکنیکی معاونت دیگا،گروپ نے دونوں ایئرپورٹ پرسالانہ مسافروں کی آمدورفت کے اعدادشمارمانگ لیے،اے ڈی پورٹس گروپ کے وفدکو لاہور کراچی ایئرپورٹس کادورہ بھی کرایاگیا۔
ذرائع کے مطابق گروپ نے کارگوبزنس کے اعدادشمارسمیت35سوالات بھی بھیجے،ایئرپورٹس پرملازمین کی تعدادسمیت سالانہ بزنس کاحجم بھی مانگاگیا، یواے ای گروپ گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ موڈ نے بھی آئوٹ سورسنگ دلچسپی کااظہار کیا ہے۔