ٹنڈو الہیار پولیس کی کارروائی، لاکھوں مالیت کے موبائل برآمد

123

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹنڈوالہیار ابریز علی عباسی کے احکامات پر ٹنڈوالہیار پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کر کے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی موبائل فونز برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کے احکامات پر مختلف تھانوں کے توسل سے موبائل فونز کی گمشدگی کے حوالے سے موصول شدہ درخواستوں پر کام کرتے ہوئے ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل (D.I.C) انچارج نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ فون ڈیٹا ٹریس کیں۔ ایس ایس پی ٹنڈوالھیار کے احکامات پر ڈی ایس پی لیگل اور انچارج ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل نے موبائل فونز کے مالکاں کو ایس ایس پی آفیس میں مدعو کیا اور گمشدہ موبائل فونز رکور کر کے اصل مالکان کو دیے گئے۔ درخواست گذار شہریوں کا پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دادرسی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ایس ایس پی ٹنڈوالھیار اور ٹیکنیکل ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔