کیڈٹ کالج پٹارو میں طلحہ ندیم کی کے ایصال ثواب کیلیے تعزیتی تقریب

115

کوٹری (نمائندہ جسارت) کیڈٹ کالج پٹارو میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں 29 ستمبر 2024 کو بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے کیڈٹ طلحہ ندیم باجوہ کو دلی الوداع کیا جو کہ بارہویں جماعت کے ذہین طالب علم تھے۔طالب علم طلحہ کی یاد میں کالج کی جانب سے فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب میں مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد تیمور تالپورسمیت طلحہ کے اہل خانہ، کالج کی فیکلٹی، فوجی ، سول عملہ سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت وکلام پاک سے ہوا جس کے بعد کالج آڈیٹوریم میں ایک تعزیتی یادگاری تقریب منعقد ہوئی جس میں طالب علم طلحہ کی ذہانت ، عزائم اور توانائی کو دلی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیڈٹ کالج پٹارو کے کموڈور فیصل اقبال قاضی ستارہ امتیاز (ملٹری) پرنسپل کیڈٹ کالج پٹارو نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیااور ساتھ ہی کموڈور قاضی نے طلحہ کے خاندان کو کالج سووینئراورطلحہ کی زندگی کی یاد میں شجر کاری کرتے ہوئے پودا بھی لگایا گیا۔اس تعزیتی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد تیمور تالپور نے کیڈٹس سے کہا کہ وہ ایسے ہی دردناک واقعات سے بچنے کے لیے نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزاریںکیو۔