علاقائی روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ

75
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی چائنا چیمبر آف کامرس کی رپورٹس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی چائنا چیمبر آف کامرس کی رپورٹس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علاقائی روابط وتعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے‘  چین کی کمپنیوں نے جس احسن طریقے سے یہاں کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے‘پاکستان دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ،  علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں چائنہ چیمبر آف کامرس کی رپورٹس کے اجراء  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹسید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علاقائی، عالمی سطح پر تیز ی سے بدلتی جیو اکنامک، جیو اسٹریٹجک صورتحال معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو بڑھا دیتی ہے۔  اجتماعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علاقائی روابط وتعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چین کی کمپنیوں نے جس احسن طریقے سے یہاں کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ،  علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسٹریٹجک محل وقوع، بھرپور قدرتی وسائل اور افرادی قوت پاکستان کو ایک  پرکشش ملک بناتے ہیں۔ توانائی، انفرااسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔  حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔  سی پیک  کا دوسرا مرحلہ انتہائی اہم ہے اور اس پر پیش رفت جاری ہے۔