عمران خان سے ملاقات کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول

48

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کی طرف سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنے کی باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول ہوگئی ہے ۔درخواست کے متن میںکہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین سے جیل میں ملنے کی درخواست ہے، آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی، بانی چیئرمین سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔