رہنمائوں کا پنجاب میں سن کوٹے کی بحالی کا مطالبہPUWFـ

162

پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر مختار اعوان، سیکرٹری جنرل سعد محمد، پنجاب کے صدر محمد یعقوب، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شوکت علی چودھری نے حکومت پنجاب کی طرف سے دوران ملازمت فوت یا میڈیکل گرائونڈز پر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لواحقین کی بھرتی کے قانون کے خاتمہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17-A کے قانون کے تحت سرکاری ملازمین کے بچوں کو ان کی وفات یا میڈیکل گرائونڈز پر ریٹائرمنٹ کے بعد بھرتی ہونے کی جو سہولت حاصل تھی اس سہولت کے خاتمہ سے سرکاری ملازمین کے قانونی حق کی حق تلفی ہوئی ہے۔ حکومت پنجاب اگر نئی ملازمتیں دینے سے قاصر ہے تو اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ ملازمین کی قانونی سہولیات ہی کو ختم کردے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پنجاب حکومت اپنی گورننس کو بہتر کرے اور اپنے اخراجات کو کنٹرول کرتے ہوئے اپنے صوبے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرتی لیکن اس کے برعکس اس نے پہلے سے موجود دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں سے ان ملازمت کا حق چھین لیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت 17-Aکو فوری طور پر بحال کرے۔