پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے مرکزی سینئر نائب صدر و مرکزی ایسوی ایٹ سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان وحید حیدر شاہ نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے پورے ملک میں پی ٹی سی ایل کی رہائشی کالونیوں میں کوارٹرز الاٹمنٹ کی پرانی پالیسی بحال کر دی ہے۔ اب ملازمین اپنی مدت ملازمت کے اختتام پر ہی کمپنی کی طرف سے دی گئی رہائشیں خالی کریں گے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل انتظامیہ نے کوارٹرز کی الاٹمنٹ کی مدت صرف دو سال کردی تھی۔ جس کی وجہ سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ مگر CBA نے ملازمین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ سے نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔ جو انتظامیہ نے مان کر ملازمین کے دل جیت لیے۔ انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ اس پالیسی کا فائدہ تو صرف 10 فی صد ملازمین اٹھا سکیں گے۔جبکہ 90 فی صد ملازمین جن کے پاس کمپنی کی رہائش نہیں ہے ان کی ہائوس ریکوزیشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین اپنے لیے مناسب رہائش کرایہ پر حاصل کرسکیں۔