پاکستان اسٹیل پنشنرز کو ایریر زکی ادائیگی خوش آئند ہے‘ علمدار رضا

165
علمدار رضا، جنرل سیکرٹری ، ایپوا کی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ، ڈائریکٹر جنرل (آپریشن) EOBI (موجودہ چیئرمین )، حارث بن مقصود، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (IT) اور ڈائریکٹر و ریجنل ہیڈ بن قاسم نوید فیاض سے ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو

جنرل سیکرٹری ایپوا علمدار رضا نے پاکستان اسٹیل کے حقدار سوشل پنشنرز کو REVISION کے تقریباً مکمل ہونے کے بعد ایریرز کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے EOBI کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے چیئرمین خاقان مرتضیٰ سے ایریرز کے حوالے سے چیئرمین ایپوا اظفر شمیم کی قیادت میں کامیاب مذاکرات ہونے کے بعد موجودہ چیئرمین جاوید احمد شیخ جو چیئرمین کا چارج سنبھالنے سے سے قبل بطور ڈی جی آپریشن EOBIخدمات انجام دیے تھے اور ڈائریکٹر / ریجنل ہیڈ بن قاسم نوید فیاض جنرل سیکرٹری EPWA علمدار رضا سے مثبت و حوصلہ افزا مذاکرت کے نتیجے یکم اکتوبر 2024 کو ایریرز کی رقم سوشل پنشنرز حاصل کر چکے ہیں، ان ہی مذاکرات کے نتیجے میں جو مستقبل قریب میں سوشل پنشنرز کے لیے مزید ایریرز کے حوالے سے خوشیوں کا پیغام لا ئے گا۔ جن پنشنرز کو یکم اکتوبر کو چند انتظامی وجوہات کی وجہ سے ایریرز نہیں مل سکا وہ اپنا نام، QB نمبر موبائل نمبر ایپوا ہیلپ لائن گروپ میں شیئر کریں تاکہ جلد ان کو ایریرز حاصل ہو سکے۔ اگر بحیثیت سوشل پنشنرز / انشورڈ پرسنز ابھی تک ایپوا ممبرشپ کارڈ حاصل نہیں کر سکے تو متین خان ، سینئر نائب صدر ، ایپوا سے رابطہ کریں تاکہ آپ ممبرشپ سے بے شمار فائدے حاصل کر سکیں اور گروپ میں شامل ہو کر EOBI سے حاصل ہونے والی معلومات سے بھی باخبر رہ سکیں۔