ـ11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون

206

پاکستانی خاتون نائلہ کیانی نے نیپال میں مکالو نامی چوٹی کو سر کر لیا ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی تاریخ میں آٹھ ہزار میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو کامیابی سے سر کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ یہ شاندار کارنامہ انہیں پہلی پاکستانی خاتون بھی بناتا ہے جس نے اس ناقابل یقین حد تک مشکل پہاڑ کو سر کیا ہے۔نائلہ کیانی نے دنیا بھر میں موجود آٹھ ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں تین سال کے عرصے میں سر کی ہیں جس کے بعد اب انہوں نے 11 چوٹیاں تیز رفتاری سے سر کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے ۔