جدہ:”کلرزآف پاکستان”کےعنوان سےآدھم آرٹ گیلری میں پینٹنگ کی نمائش

224
قونصل جنرل خالد مجید بزنس اور قومی یکجہتی فورمزکے وفدکے ہمراہ

پاکستان کی نامور مصورہ ماہرہ علی نے ادھم آرٹ گیلری جدہ میں پینٹنگ کی ایک شاندار نمائش بعنوان کلرز آف پاکستان کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی سے آرٹ کے شائقین کی بڑی تعداد سے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے پریس قونصلر محمد عرفان تھے۔ جبکہ عبیرمیڈیکل گروپ سعودی عرب و مڈل ایسٹ کے نائب صدر – ریونیو سائیکل مینجمنٹ، ڈاکٹرافسراحتشام مہمان اعزازی تھے۔ ناظم تقریب سینئرصحافی سید مسرت خلیل نے افتتاحی کلیمات ادا کرتے ہوئےمحمد عرفان، ڈاکٹرافسراحتشام اورتمام مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔ انھوں ماہرہ علی کے اس نصب العین کی تعریف کی کہ مقامی سعودی اور پاکستانی فنکاروں کی پینٹنگز کو نمائش میں پیش کیا جائے تاکہ ان کے شوق اور فن کی حوصلہ افزائی ہو۔ ساتھ ساتھ فنون لطیفہ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کا موقع ملے۔ نمائش کی آرگنائزر ماہرہ علی جو خود بھی ایک عمدہ فنکارہ ہیں اور کئی نمائشوں میں اپنے فن پاروں کی نمائش کر کے داد تحسین حاصل کر چکی نے مہمان خصوصی محمد عرفان، مہمان اعزازی ڈاکٹر افسراحتشام، مہمانوں، معاونین اور اسپانسرکے تعاقون کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا ہم سعودی عرب کےوژن 2023 کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اسی کی روشنی میں پاک سعودی دوستی رشتہ کو ثقافتی، تہذیبی اور ادبی سطح پر فروغ دیتے ہیں۔ مہمان خصوصی محمد عرفان نے اپنے خطاب میں ماہرہ علی کو کاوشوں کی تعریف کی کہ انھوں نے پاکستانی کلچر اور ثقافت کو فروغ دینے اور باصلاحیت فنکاروں کے کام کو فن سے محبت کرنے والے پاکستان اور سعودی عرب کے معززین کے سامنے پیش کیا۔ ڈاکٹر افسراحتشام نے نمائش کے کامیاب انعقاد پرمنتظمین کو مبارکباد دی۔ اس نمائش میں جن باصلاحیت فنکاروں نے اپنی پینٹنگ کےساتھ حصہ لیا ان میں عبیر مروت، زرقا یوسف، ناعمه محمد مونس، شازیہ نیر، قرۃ العین، نوشین قریشی ماہرہ انیس اورسعودی آرٹسٹ سماء کتبی شامل تھیں۔ سید محفوظ علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نمائش کے انعقاد پراپنی اہلیہ ماہرہ علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ آخرمیں تمام شرکاء نے پاک سعودیہ لازوال دوستی کا کیک کاٹا۔