کشمیرکمیٹی جدہ کے رکن اورممتازکشمیری راہنما سردارمحمد اقبال یوسف عارضہ قلب کے باعث مقامی ہاسپٹل میں داخل تھےجہاں ڈاکٹروں انجیوگرافی کے بعد اسٹینٹ لگائے۔ سردار اقبال ہاسپٹل سے فارغ ہوکر گھر منتقل ہوئے توانکی صحتیابی کی خبر سن کرپاک اوورسیزمیڈیا فورم ، پاکستان جنرنلسٹ فورم اور یونائٹٰیٹد میڈیا فورم جدہ کے عہداداروں اور ممبران ان کی عیادت کے لیے ان کے گھرگئے اوران کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ سردار محمد اقبال نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی مزاج پرسی ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اپنی عوامی اور قومی خدمات دوبارہ شروع کریں گے۔