ملک جاوید سے والدہ کےانتقال پراظہارتعزیت

160

سعودی عرب جدہ کی معروف کاروباری شخصیت اورپاکستان پیپلزکمیونٹی کے سینئرنائب صدرملک جاوید حسین کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ایک تعزیتی نشست کبابش ریسٹورینٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی دینی و سماجی شخصیات اوراخباری نمائندوں نے شرکت کی اورملک جاوید سے تعزیت کا اظہارکیا۔ ملک جاوید کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے 96 برس کی عمرمیں گذشتہ جمعہ کو جہلم میں وفات پا گئں تھیں۔ انتقال کے وقت مرحومہ اللہ کے فضل و کرم سے مکمل صحتیاب اور حوش و حواس میں تھیں۔ قاری محمد آصف نے مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ملک جاوید نے دکھ کی اس گھڑی میں تمام دوستوں کی آمد پران کا شکریہ ادا کیا۔ جن نمایاں شخصیات نے شرکت کی ان میں مشاعل السلمی، خالد فدعق، پیپلزکمیونٹی کے صدرچودھری تصورحسین اوردیگرشامل تھے۔