کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ظلم، جبر اور فسطائیت سے عوام کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے، پہلے عوام کے ووٹ کو چوری کیا گیا اب اس چوری کا دفاع کیا جارہا ہے، ملک میں سیاسی و معاشی صورتحال بہتر نہیں ہے، پوری قوم کو عمران خان کی فکر ہے،غیر قانونی طور پر کسی کے بھی ملنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، عمران کی ملاقات پر پابندی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے،فوری طور پر عوامی رائے اور امنگوں کے مطابق فیصلے کیے جائیں، عوامی رائے کو اہمیت نہ دینے سے عوام کے دلوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں، سیاسی مقاصد کے لیے کی جانے والی کسی بھی آئینی ترمیم کو قوم قبول نہیں کریں گے۔