کراچی(پ ر)جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد کر رہی ہے۔نظم وضبط اور اطاعت نظم جماعت کی پہچان ہے۔جماعت اسلامی ہی ملک میں تبدیلی لائے گی۔ممبر سازی مہم کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کیا جائے۔یہ بات امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے مسجد قریشاں لانڈھی چراغ ہوٹل میں جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی،،علاقہ لانڈھی شرقی،لانڈھی غربی،کورنگی جنوبی،سو کوارٹر اور کورنگی انڈسٹریل شرقی کے اجتماع ارکان سے اپنے خطاب میں کہی۔اس موقع پر قاری انوار الٰہی،محمد اسلم شیخ اور شکیل احمد نے خطاب کیا۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان تحریک کا ستون ہیں اور پوری جماعت ارکان کی مشاورت کے ساتھ ہی چل رہی ہے۔پاکستان کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ہے اور ملک وقوم کے لیے ہم نے ہمیشہ قربانی دی ہے۔ارکان جماعت ممبر سازی مہم کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا جائے تاکہ ملک میں ایک بڑی تبدیلی لائے جاسکے۔