اسرائیلی جارحیت کو نہ روکا تو مسلمان جہاد پر نکلنے میں حق بجانب ہونگے‘اسلم فاروقی

96

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ نے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کی جارحیت کو نہ روکا تو دنیا بھر سے مسلمان قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ و فلسطین کی آزادی کے لیے جہاد پر نکلنے میں حق بجانب ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت ودہشت گردی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایم کیو ایس سی کے تحت اہل غزہ اور فلسطینیوں کے ساتھ منائے جانے والے ہفتہ یک جہتی فلسطین کے سلسلے کے آخری دن اسلامی یک جہتی کونسل کے مرکز اسلامی گلشن اقبال میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں شبان غرباء اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ، اسلامی یک جہتی کونسل کے جنرل سیکریٹری و معروف عالم دین علامہ عبد الخالق فریدی، امن کونسل سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبد الماجد فاروقی، سید جہانزیب سبزواری و دیگر نے اظہار خیال کیا۔