صوبائی ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے محکموں کوضروری ہدایات

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صوبائی ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے محکموں کوضروری ہدایات۔نئے سال 26-2025ء کے ترقیاتی پروگرام کے لیے اپنی تجاویز نومبر سے پی اینڈ ڈی کو بھیجنے کی ہدایت، اے ڈی پی 26-2025 کی بنیاد غربت کا خاتمہ، صنعتی و زرعی اور تعلیمی فروغ پر محیط ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے پی ایس ڈی پی میں مختلف صوبوں کی ترجیحات کی بنیاد پر محکمے اپنی تجاویز پیش کریں،غربت کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی ملٹی پوورٹی انڈیکس (ایم پی آئی) 2017 سے 2023 کی بنیاد پر کی جائے، حکومت 80 فیصد فنڈز، جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مختص کرے گی،جو اس سال جاری اسکیمز ہیں اْن کی رفتار ، معیار اور یقینی بنانے کے لیے سیکرٹریز انسپکشن کریں۔