کراچی (صباح نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈ نے مختلف کارروائیوں میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈ نے پاک ایران سرحد کے قریب اولڈ میرین پوسٹ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کر کے ایک کشتی کو قبضے میں لے لیا۔ کارروائی میں2 عدد ایل پی جی سلنڈرز برآمد کیے گئے، جن میں اسلحہ اور منشیات کو چھپایا گیا تھا۔ برآمد شدہ اشیا
میں34 کلوگرام آئس، 42 کلوگرام ہیروئن اور5.56 ملی میٹر کیلیبر کی گولیاں شامل ہیں۔ پکڑے جانے والے اسلحہ، ہیروئن اور آئس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت26.2 ملین ڈالر ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ عوام کی خدمت اور ملک کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک ہے۔