ظفر چوک سے چک نمبر 516تک سڑک کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ‘ ہمایوں اختر

91

 

فیصل آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام کو دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے اپنی بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں، جس کے نتائج بھی آنا شروع ہو گئے ہیں،مریدوالا انٹرچینج کی منظوری کے بعد ظفر چوک سے چک نمبر 516 تک سڑک کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے،جلد حلقے کے باسیوں کو مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف برادریوں کے عمائدین اور وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرنے کے ساتھ ترقی کے لیے نا گزیرا سٹرکچر کی تعمیر کے لیے بھی اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم پر عزم ہیں کہ حلقے کی عوام کی دہائیوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے اور اس حلقے کو صوبے میں مثالی حلقہ بنانا ہے جس کے لیے مجھے یہاں کے لوگوں کا تعاون درکار ہے ۔