چیچنیا‘ پیٹرول پمپ پرآتشزدگی‘2 بچوں سمیت4 افراد ہلاک

164

گروزنی (صباح نیوز) چیچنیا کے مرکزی شہر گروزنی میں ایک پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے2 بچوں سمیت4 افراد ہلاک۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے چیچنیا کے مرکزی شہر گروزنی میں جلی ہوئی کاروں کے ساتھ تقریباً مکمل طور پر تباہ شدہ پٹرول پمپ پر آگ
بجھانے والے2 درجن سے زائد فائر فائٹرز کی تصاویر جاری کیں۔ وزارت ایمرجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ بد قسمتی سے اس واقعے میں2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ آگ بجھادی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پیٹرول پمپ گروزنی کے محمد علی ایونیو پر واقع ہے جو چیچن دارالحکومت کے مرکز کے قریب ہے۔ سوشل میڈیا وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑا دھماکا ہوا، جس کے بعد شعلے فضا میں بلند ہوئے۔