کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے پاکستان کا پہلا 800 جی بی پر سیکنڈ پر ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ (ڈبلیو ڈی ایم) سسٹم لانچ کرکے انٹرنیٹ کی سروس تیز کردی ہے، جس کے بعد پی ٹی سی ایل کے صارفین ایک بہترین نیٹ کی سروس استعمال کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ہواوے کے تعاون سے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کر دیا ہے۔