اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری فنڈ کونسل(ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے چاول کی برآمدات میں 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چاول کی برآمدات میں آمدنی حاصل کی ہے، مالی سال 2024ء کے دوران پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں جن کی وجہ موزوں موسمی حالات اور زرعی وسائل کی بھرپور دستیابی ہے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین شاہجہان ملک کاکہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی نے نہ صرف زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی زرعی مصنوعات کی پہچان میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کا باسمتی چاول عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔