شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ: 5 صیہونی فوجی ہلاک، 77 زخمی

158

بیروت:لبنان میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ  نے شمالی اسرائیل پر ڈرون حملہ کرتے ہوئے 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک  جبکہ 77 کو زخمی کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ ہوتے ہی بنیامینا کے علاقے میں ریسکیوں کی ٹیمیں اور دیگر فورسز کو روانہ کردیا تھا، ریسکیوں کی ٹیموں نے ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ  لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا، جہاں فوجی  جمع تھے، ہلاک ہونے والے فوجیوں  کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ ہونے کے بعد صیہونی حکومت  ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں بڑھادیں ہیں،  حملے کے بعد اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ  زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔