گینیز ورلڈبک میں نام لکھوانے کا خواہشمند: دنیا کی سب سے لمبی ٹوپی تیار

280

پینلوینیا: دنیا بھر میں لوگ عجیب و غریب حرکتیں کرکے اپنا نام میڈیا پر وائرل کرنے  کا شوق رکھتے ہیں، امریکی شہری نے بھی دنیا کی سب سے بڑی اور لمبی ٹوپی بنانے کا خواب پورا کرتےہوئے گینیز ورلڈبک میں اپنا نام لکھوانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے جوشوا کیسر نامی شخص نے کئی سال کی محنت کے 17 فٹ اور 9.5 انچ لمبی ٹوپی تیار کر کے  سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا، وائرل ہونے کے بعد جوشوا کیسر نامی شخص نے کہا کہ ایک وڈیو دیکھنے کے بعد میرے دل میں خواہش پید ا ہوئی کہ دنیا کی سب سے لمبی ترین ٹوپی بناکر گینیز ورلڈبک میں اپنا نام لکھواوں۔

خیال رہے کہ جوشوا کیسر سے پہلے یہ دنیا کی سب سے لمبی ٹوپی بنانے کا ریکارڈ اوڈیلن اوزارے کے پاس تھا جنہوں نے 2018ء میں 15 فٹ 9 انچ لمبی ہیٹ تیار کی تھی۔