پی  سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

214
eliminate irregularities in PCB

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی )نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا، پی سی بی انتظامیہ عثمان واہلہ سے ناراض تھی، عثمان واہلہ کی جگہ سابق کرکٹرکی تقرری کی جائیگی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو ہٹانے کا فیصلہ وہاب ریاض اور عثمان واہلہ کی سوشل میڈیا پر ہونے والی تکرار  کے کیا گیا۔

خیال رہے کہ عثمان واہلہ نے سوشل میڈیا پر  وہاب ریاض کو جواب دیا تھا، وہاب ریاض چند ہفتے پہلے تک پی سی بی کنسلٹنٹ تھے۔ سوشل میڈیا پر ایک پروگرام میں وہاب ریاض نے اسامہ میر کو این او سی نہ دینے پر عثمان واہلہ کو کھری کھری سنائی تھیں، انہوں نے کہا تھا کہ اسامہ میر نے این او سی کے لیے متعدد بار عثمان واہلہ سے رابطہ کیا تاہم عثمان واہلہ نے اسامہ میر کی درخواست کو نظر انداز کیا۔

وہاب ریاض کے الزام پر عثمان واہلہ  نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اسامہ میر سے اس حوالے سے بات ہوئی اور وہ یکطرفہ الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

 عثمان واہلہ کے جواب پر وہاب ریاض نے  کہا کہ تمام اسکرین شاٹس اور ای میلز جھوٹ نہیں بول سکتیں، تمام اسٹوری بتاؤں گا، میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، صرف اسی سوال کا جواب دیا جو پوچھا گیا تھا اور اگر کوئی اس کی تردید کرتا ہے تو میں تمام ثبوت انہیں فراہم کر دوں گا۔