گینگسٹر لارنس بشنوئی کی پرانی ویڈیو کال پھر وائرل

289

نئی دہلی:بھارت کے معروف سیاست دان اور نیشنل کانگریس پارٹی کے لیڈر بابا صدیقی کی گزشتہ روز ممبئی میں قتل کے بعد بدنامِ زمانہ بشنوئی گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی کا چار ماہ پرانا وڈیو کلب پھر وائرل ہوگیا ہے۔ 19 سیکنڈ کے اس وڈیو کلب میں لارنس بشنوئی میں لارنس بشنوئی کو احمد آباد کی سابرمتی جیل سے پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی سے بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

لارنس بشنوئی کا تعلق بشنوئی کمیونٹی سے ہے جو کالے ہرن کی پوجا کرتی ہے۔ بالی وڈ اسٹار سلمان نے 1998 میں فلم “ہم ساتھ ساتھ ہیں” کی شوٹنگ کے دوران قانونی ممانعت کے باوجود دو کالے ہرن شکار کیے تھے۔ اس پر عدالتی کارروائی ہوئی ہے اور سلمان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ بعد میں یہ سزا ختم کرکے بالی وڈ اسٹار کو چھوڑ دیا گیا۔

بشنوئی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو اس وقت تک معاف نہیں کیا جائے گا جب تک وہ خود باضابطہ معافی نہیں مانگیں گے اور یہ ضمانت نہیں دیں گے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

لارنس بشنوئی نے احمد آباد کی سابرمتی جیل میں 9 دن سے چپ کا روزہ (مون برت) رکھا ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ لارنس بشنوئی چپ کا روزہ اس وقت رکھتا ہے جب اس کا گینگ کوئی بڑی واردات کرنے والا ہوتا ہے۔

لارنس بشنوئی گینگ نے دھمکی دے رکھی ہے کہ جو بھی سلمان خان اور داؤد گینگ سے رابطہ رکھے گا یا اُس کی مدد کرے گا اُسے معاف نہیں کیا جائے گا۔ بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری کا دعوٰی کیا ہے۔