انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا امکان

220

 لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بد ترین کارکردگی کے باعث بیسٹ مین بابر اعظم ، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آرام دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ میں کپتان شان مسعود ، سعود شکیل ، عبداللہ شفیق ، عامر جمال ، حسیب اللہ ، کامران غلام ، مہران ممتاز ، میر حمزہ ، محمد علی، محمد ہریرہ ، محمد رضوان ، نعمان علی ، صائم ایوب ، ساجد خان، زاہد محمود  اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سرفراز احمد کو  اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا ستارہ بھی گردش میں آگیا ہے اور انھیں بھی قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔