کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین مشتبہ دہشت گردہلاک ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق بلوچستان پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دو پاسی پل کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں کارروائی کی۔ جیسے ہی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ناکہ بندی کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ کچھی کے ایس ایس پی دوست محمد بگٹی نے تصدیق کی کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، حکام نے دعوی کیا کہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔