اسپین غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے چار پاکستانی جاں بحق

108
boat sinks

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کے دوران چار پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ نوجوان ایک بحری جہاز کے کارگو میں چھپے ہوئے تھے اور دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ موریطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک جاں بحق نوجوان کی شناخت ابو ہریرہ کے نام سے ہوئی ہے، جو وزیرآباد کی جناح کالونی کا رہائشی تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، ابو ہریرہ ایک ماہ قبل اسپین کے لیے روانہ ہوا تھا اور اسے ایک ایجنٹ عثمان نے روانہ کیا تھا۔

اس سے قبل اسپین کے کینری جزیروں کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور 48 لاپتہ ہو گئے تھے، قومی سمندری ریسکیو سروس نے ہفتے کے روز بتایا۔

کشتی میں 84 افراد سوار تھے جن میں سے 27 کو بچا لیا گیا، ریسکیو ٹیم کو آدھی رات کے بعد ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ال ہیرو، جزیرے کے قریب ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔