پی ٹی آئی بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے: طلال چوہدری

192
Those who do not meet 62, 63

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جیل میں عمران خان کی ملاقاتیں ہورہی ہیں، ملاقاتوں کے ساتھ انہیں سہولتیں بھی میسر ہیں، وی آئی پی قیدی کو وی آئی پی سہولتیں مل رہی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس بڑی کانفرنس ہے، 200 وفود پاکستان آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں، اس سے ملک کی معیشت اور مستقبل جڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کا سوچ تو سکتی ہے لیکن ہمت نہیں کریگی یہ بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں احتجاج کی کال ریاست کو بلیک میل کرنے کے لیے ہے، ملاقاتوں کے ساتھ سہولتیں بھی میسر ہیں۔