ـ6 سال سے تنخواہ سے محروم فائربریگیڈ کے ملازم کا عدالت سے رجوع

125

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میںفائر بریگیڈ کے ملازم نے چھ سال سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے فریقین سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں فائر بریگیڈ کے ملازم نے چھ سال سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ فائر بریگیڈ کے ملازم ذیشان کو 2018 ء میں ریگولیرائز کیا گیا تھا، ریگولیرائزیشن کے بعد سے ملازم کو تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی، متاثرہ ملازم 2010 ء سے 2018ء تک کانٹریکٹ پر فائر بریگیڈ میں ملازمت کرتا رہا ہے،اس وقت بھی ذیشان صدر فائر اسٹیشن پر اپنے فرائض انجام دے رہا ہے، متعلقہ حکام سے متعدد بار رابطے کے باوجود تنخواہ جاری نہیں کی گئی،درخواست میں میئر کراچی، میونسپل کمشنر اور چیف فائر آفیسر کو فریق بنایاْگیا ہے۔