کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خواتین سمیت 8افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی لاسی گوٹھ رحمانی مسجد احمد جمال پاڑہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 26سالہ صدا م حسین ولد سعید عالم جاںبحق ہوگیا ۔ملزمان فرارہوگئے۔بہادر آباد شا رع فیصل بلوچ کالونی پل نرسری اسٹا پ کباب جی ریسٹورینٹ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاںبحق ہوگیا ،حادثے میں ملوث ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔ گڈاپ ٹاون تھانے کی حدود سپرہائی وے ٹول پلازہ سجاد ریسٹورنٹ اور پاکستان ہوٹل کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔ماڑی پور تھانے کی حدود نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 5 کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ،46 سالہ خاتون در بی بی زوجہ گنج داد جاںبحق ہوگئی۔گلبہار کے علاقے میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون 35سالہ مدیحہ زوجہ ثاقب دوران علاج چل بسی ۔ محمود آباد کے علاقے اختر کالونی سیکٹر A اسمارٹ اسکول کے قریب سے 40 سالہ خاتون کی لاش ملی ،متوفیہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی 36B بابو آرائیں مٹھائی والے کے قریب کچرا کنڈی سے نیم جھلسی ہوئی 45سالہ شخص کی لاش ملی، ہاکس بے مشرف کالونی روڈ صحافی کالونی کے سامنے کھڈے سے 10 روز پرانی50سالہ شخص کی لاش ملی ، سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی بلال کالونی مکان نمبر c 355 سیکٹر 7 Aمیں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 45سالہ آسیہ زوجہ غلام فرید زخمی ہوگئی ۔عزیز آباد بلاک 8 مکا چوک عائشہ لان کے قریب فائرنگ سے30سالہ شاہ محمد ولد محمد سعید نامی شخص زخمی ہوگیا ۔بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب کار اور کوسٹر میں تصادم سے 3 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔