ضلع جنوبی میں عوام ریلی ‘جلسے کرنے سے اجتناب برتیں‘پولیس

60

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع ساؤتھ میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کی ریلی، اور جلسہ / جلوس کے انعقاد یا پھر پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔