کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی ، ڈائریکٹر سائوتھ اشفاق کوکر ڈائریکٹر ویجلنس ،ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان موجود تھے ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایس بی سی اے کی کارکردگی پر صوبائی وزیر کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 6 ماہ میں 1050 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،لیاری غریب شاہ کمہار واڑہ کے مقام پر جھکنے والے 6 منزلہ عمارت کو منہدم کرنے کا کام آج سے شروع کیا جائیگا ۔صوبائی وزیر کے جانب سے لیاری سمیت کراچی بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کی ہے۔صوبائی وزیر بلدیات اور لیاری کے عوامی نمائندوں کی جانب سے ایس بی سی اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ لیاری میں 16 غیر قانونی طور تعمیر عمارتوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں عمارتوں کو سیل کیا جائیگا ،لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے سرپرستی کرنے والے ایس بی سی ای کے افسران کی خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے اور شفاف انہدام عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔