محراب پور: نہر میں شگاف کئی دیہات، گھر اور فصلیں زیر آب

191

محراب پور (جسارت نیوز) نہر میں شگاف، کئی دیہات، گھر اور فصلیں زیر آب، محکمہ آبپاشی (انہار) عملہ نہیں پہنچا، کنڈ یارو کے قریب مہیسر نہر میں 35 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے 5 دیہات، 20 گھر اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں، محکمہ آبپاشی افسران اور عملے کو بروقت شگاف کی اطلاع دی گئی، تاہم کوئی موقع پر نہیں پہنچا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ شگاف بھرا ہے، متاثرہ افراد نے حکومت سندھ سے نوٹس لے کر نقصان کے ازالے اور محکمہ آبپاشی (انہار) عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔