سکھر: آئینی عدالتوں کے قیام کے مطالبے کی حمایت میں سپاف کی ریلی

131

سکھر (نمائندہ جسارت) چیئرمین پی پی بلاول زرداری کی جانب سے آئینی عدالتوں کے قیام کے مطالبے کی حمایت میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (سپاف) کی جانب سے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سے پریس کلب تک بڑی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت وزیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ اور صوبائی صدر پی ایس ایف سندھ منصور شاہانی نے کی۔ اس موقع پر صدر سپاف ضلع سکھر میاں عبدالمجیب اندھڑ سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ بعد ازاں پریس کلب پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آئینی عدالت وقت کی اہم ضرورت ہیں، بلاول بھٹو کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔