پنجاب پریمیئر لیگ ایئرسیالکوٹ نے فائنل جیت لیا

211

گوجرانوالا(اسپورٹس ڈیسک):وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے فروغ کے لئے جناح اسٹیڈیم گوجرانوالا میں پہلی پنجاب پریمئرلیگ اختتام کو پہنچ گئی۔ پنجاب پریمیئر لیگ ٹی 20کا فائنل میچ ایئر سیالکوٹ نے راولپنڈی مارخورسے جیت لیا۔گوجرانوالا کے جناح اسٹیڈیم میں 4اکتوبر سے پنجاب پریمیئرلیگ اختتام کو پہنچ گئی ایونٹ میں صوبہ سے8ٹیمیں لاہور لیپرڈز، گوجرانوالا ٹائیٹنز، گجرات کنگ، ائیر سیالکوٹ، راولپنڈی مارخور،فیصل ابادلائنز’ملتان اسٹالینز اور رحیم یارخان تھنڈر نے حصہ لیا فائنل میچ میں ایئر سیالکوٹ کی ٹیم نے راولپنڈی مارخور کو 180رنزکا ہدف دیاراولپنڈی مارخور 100 رنز پرآئوٹ ہو گئی۔ فائنل میچ میں کمشنر گوجرانوالا ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی،آرپی او طیب حفیظ چیمہ ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گوجرانوالا کی تاریخ میں طویل عرصے کے بعد کرکٹ کے شاندار میلے کو سجانے کا سہرا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے جنہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے کھیلتا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا۔ اس ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات اسپانسرز کی مدد سے کیے گئے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کمشنر گوجرانوالا ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ٹرافی کی رونمائی کی۔اسٹیڈیم میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔